بین الاقوامیپکوان و صحت

کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ، چین کا ایک شہر کا دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ، لبنان میں کرفیو نافذ

بیروت (94 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے خدشات کا اظہار کیاجارہاہے جبکہ پاکستان میں بھی ایک مرتبہ پھر سے مختلف علاقو ں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کانفاذ کیا جارہاہے تاہم اب خبر آئی ہے کہ لبنان میں متاثرین کی تعداد بڑھنے پر ملک بھر میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنان کے 170 اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے لاکھ ڈاﺅن لگا دیا گیاہے جبکہ اس کے علاوہ متاثرین کی تعداد بڑھنے پر ملک میں رات کے وقت کرفیو نافذ کیا گیاہے ۔لبنان میں کورونا وائرس کے کیس کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اوسطاً روازانہ 1500 کیسز سامنے آ رہے ہیں۔آئیسولیٹ کیے جانے والے علاقوں کی تعداد 169 ہو گئی ہے ،جبکہ وزارت داخلہ نے تمام بارز، نائٹ کلبز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں بند کروا دیاہے ۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 80 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ چین کے شہر کنگ ڈاو میں چھ کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس پر پوری آبادی کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے ، اگلے پانچ روز میں کنگ ڈاو کے 90 لاکھ سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔

سپین کے شمالی ریجن کاتالونیا اور ناوارا میں کورونا کیس بڑھنے پر پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں ، سپین کے متاثرہ ریجن میں بارز ، ریسٹورنٹس دس بجے کے بعد بند کر دیئے جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button