قومی
سیز فائر کے باوجود پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرون کیوں آ رہے ہیں؟


اسلام آباد (94 نیوز) پاک بھارت سیز فائر کے بعد بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارتی ڈرون اڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور انہیں گرایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے نئے ڈرون نہیں بھیجے بلکہ یہ پہلے سے بھیجے گئے ڈرون ہیں۔ یہ خود کش ڈرون ہیں جنہیں ایک بار چھوڑ دیا جائے تو واپس نہیں بلایا جا سکتا۔ ان ڈرونز نے کہیں نہ کہیں گر کر پھٹنا ہی پھٹنا ہے اس لیے پریشانی کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون اتوار کی شام تک پاکستانی فضاؤں میں رہ سکتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان نے جو ڈرون بھیجے ہیں وہ بھی انڈیا میں موجود رہیں گے۔



