NationalDish Health

How to wash vegetables and fruits to avoid corona?

Faisalabad (94 News, Mian Nadeem Ahmed) کورونا سے بچنے کے لیے اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ باہر سے گھر میں لائے گئے تمام سامان، خصوصاً کھانے پینے کی اشیا کو صاف اور سینیٹائز کر کے استعمال کرنا چاہیئے۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ سے لائے گئے پھل اور سبزیوں کو بالکل ایسے ہی جراثیم کش بنائیں جیسے آج کل آپ اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھو کر سینیٹائز کر رہے ہیں۔

مارکیٹ سے گھر پہنچتے ہی پہلے اپنے ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں اور سینیٹائز کریں، اس کے بعد سبزیوں اور پھلوں کو چھوئیں، پھلوں اور سبزیوں و دیگر اشیائے خورونوش کو تھیلیوں میں سے نکال کر پہلے ان تھیلوں کو کوڑے دان میں ڈال دیں۔

 سبزیوں اور پھلوں کو صاف اور گرم پانی سے اچھی طرح سے دھوئیں، دھونے کے بعد نیم گرم پانی میں چند منٹ بھگو دیں اور پھر انہیں نکال کر خشک کر کے محفوظ یا استعمال کر لیں۔

مارکیٹ احتیاط سے جائیں

ایک وقت میں گھر کا ایک فرد مارکیٹ جائے، مارکیٹ جانے والا فرد صحت یاب ہو، باہر جانے سے پہلے اشیاء کی فہرست بنا لیں کہ آپ لینے کیا جا رہے ہیں اور کیا کیا گھر کی ضرورت ہے تا کہ بھولیں نہیں اور بار بار باہر نہ جانا پڑے، روزانہ مارکیٹ جانے کے بجائے 15 دن کی اشیا ایک دن میں ہی خرید کر لے آئیں۔

مارکیٹ میں داخل ہونے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کریں، کم سے کم سطحوں کو چھوئیں، باہر نکلتے وقت اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کریں، کوشش کریں گھر سے کپڑے کا تھیلا لے کر جائیں، مالز کی تھیلیوں یا شاپنگ بیگز کو استعمال کرنے سے گریز کریں ۔

خرید و فروخت کے دوران دوسرے لوگوں سے کم از کم 2 میٹر یعنی 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، کوشش کریں کہ زیادہ بھیڑ والی مارکیٹ میں نہ جائیں، لوگوں سے کم سے کم بات کریں، باہر جانے کے لیے ایسا وقت منتخب کریں جب باہر لوگوں کی تعداد کم ہو، باہر نکلنے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں، ہاتھوں کو سینیٹائز کریں اور گلوز پہنیں ۔

اپنے منہ پر ماسک پہنیں، ماسک پہن کر اچھی طرح سے تسلی کر لیں کہ آپ کی ناک، منہ اور تھوڑی ماسک میں اچھی طرح سے چھپ گئے ہیں، پوری آستینوں والی قمیص پہنیں۔

گھر پہنچتے ہی جوتے گھر سے باہر اتاریں اور ان پر جراثیم کش اسپرے کریں، اپنے ہاتھ دھوئیں اور سینیٹائز کریں، مارکیٹ سے گھر لوٹنے پر گھر پر موجود کسی بھی بیمار، بوڑھے یا بچے سے ملنے سے پہلے کپڑے بدل لیں اور نہا لیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button