National

Kurunanqsanat to control kylyyayy m likely to get relief package F

Islam Abad (94 news) عالمی وبا کورونا وائرس کے نقصانات پرقابو پانے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے ریلیف پیکج ملنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی پاکستان میں نمائندہ ٹریسا ڈبن نے بتایا کہ آیندہ ہفتے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر غور کرے گا جبکہ آئی ایم ایف ایمرجنسی پیکج کے طور پر پاکستان کو ریلیف فراہم کرے گا۔

ذرائع آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے ایمرجنسی پیکج کی درخواست کر رکھی ہے۔

ذرائع آئی ایم ایف کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.4 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے جبکہ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے لیے بھی فنڈز فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ترجمان کے مطابق پاکستان کو ریلیف فنڈ میں دی جانے والی یہ رقم قرض پروگرام کے علاوہ ہوگی اور اس رقم کے ساتھ کوئی شرائط نہیں ہیں۔

ذرائع آئی ایم ایف کے مطابق قرض پروگرام کے تحت ملنے والی 45 کروڑ ڈالر کی قسط تاخیر کا شکار ہے جبکہ قرض پروگرام کے تحت قسط جاری ہونے سے پہلے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال کے باعث فی الحال آئی ایم ایف وفد کاپاکستان کا دورہ نہیں کرسکتا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button