قومی

کمال پور انٹرچینج سے سمانہ پل تک کے صنعتی یونٹس بھی اب واسا کا بل ادا کرینگے

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر کمال پور انٹرچینج سے سمانہ پل تک صنعتی یونٹس کا سروے آئندہ ہفتے کیا جائے گا جس میں ڈرینج اور ریونیو کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور جو صنعتی یونٹس واسا کی ڈرینج لائنز میں پانی ڈالتے ہونگے ان کو بلز جاری جبکہ جو بلز کی ادائیگی نہیں کریں گے ان کے کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے۔ اس ضمن میں واسا فیصل آباد اور صنعتی یونٹس کے نمائندوں کے مابین میٹنگ ہوئی جس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عثمان ضیا ، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ عثمان لطیف ، ڈائریکٹر آپریشنز ویسٹ مخدوم بابر نے شرکت کی اور سرگودھا روڈ پر صنعتی یونٹس کے کیمیکل زدہ پانی کے اوور فلو کی روک تھام اور صنعتی یونٹس کو رجسٹرڈ کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر واسا افسران نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے سرگودھا روڈ پر صنعتی یونٹس کے کیمیکلز دہ پانی کے اوور فلو پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس کے تدارک کے لئے واسا فیصل آباد خصوصی اقدامات کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا کی جانب سے کمال پور انٹرچینج سے سمانہ پل تک صنعتی یونٹس کا سروے آئندہ سوموار کو کروایا جائے گا جس میں آپریشنز ، ڈرینج اور ریونیو کی ٹیمیں شریک ہونگی۔ سروے میں یہ نشاندہی کی جائے گی کہ کونسا صنعتی یونٹس کتنا پانی ڈسچارج کررہا ہے اور اس کا لنک کس ڈرینج لائن میں ہے۔ واسا افسران نے واضح کیا کہ جو صنعتی یونٹس رجسٹرڈ نہیں ہو گا اس کے کنکشن کاٹ دئیے جائیں گے جبکہ جو صنعتی یونٹس رجسٹرڈ ہو جائیں گی ان کو بلز جاری کر دئیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مین سرگودھا روڈ پر جس صنعتی یونٹس کا پانی نظر آیا اس کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button