قومی

نورالامین مینگل کا ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ و دیگر افسران کے ہمراہ ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کا دورہ

فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد)صوبائی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نورالامین مینگل نے رات گئے ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کی سائٹ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ،ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا،پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا کاہلوں و دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کو مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے پراجیکٹ بارے بریفنگ دی اور اس واضح کیا کہ پراجیکٹ کا ڈیزائن مکمل ہو چکا ہے جبکہ کنٹریکٹر موبلائز ہے اور تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ اپنی نوعیت کا منفرد اور واحد پراجیکٹ ہے جو سیوریج کی ٹریٹمنٹ کر کے کاشتکاری کے لئے استعمال کیا جا سکے گا اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اس پراجیکٹ کو ترجیحی بنیادوں مقرر کردہ ٹائم فریم میں مکمل کرانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے تاکہ فنڈز کی شفافیت برقرار رہے۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ ڈنمارک کے تعاون سے ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ پنجاب بھر کا واحد منصوبہ ہے جس کے تحت33 ملین گیلن ڈیلی سیوریج کو ٹریٹمنٹ کے بعد فصلوں کے لئے کارآمد بنایا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے جہاں پر کاشتکاروں کے لئے پانی کی وافر دستیابی ہو گی اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ماحولیاتی اور فضائی آلودگی سے نجات بھی ملے گی۔انہوں نے واضع کیا کہ واسا فیصل آباد شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے اور اس پراجیکٹ کی تکمیل سے سیوریج کو ڈسپوزآف کرنے کی سروسز میں بہتری کے ساتھ ساتھ آلودگی پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button