بین الاقوامیسائنس و ٹیکنالوجی

کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا, پاس ورڈز،یوزر نیم لیک

نیویارک (این این آئی،94 نیوز)کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا بشمول پاس ورڈز، اکاؤنٹس یوزر نیم، یوزر آئی ڈی، کمنٹس اور دیگر تفصیلات لیک ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کمپنی اپ گارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ایمازون ایس تھری بکٹس نامی غیرمحفوظ سرور میں محفوظ 54 کروڑ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک ہوچکا ہے اور اس تک دنیا بھر سے کوئی بھی رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

اپ گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 تھرڈ پارٹی ایپس کے ڈیٹاسیٹس ایمازون سرور میں محفوظ تھے جن میں سے ایک سیٹ میں 54 کروڑ صارفین کے کمنٹس، لائیکس، ری ایکشنز، اکائونٹس نیم، فیس بک آئی ڈی اور دیگر جیسی انتہائی حساس ذاتی تفصیلات موجود ہیں۔دوسرے ڈیٹا سیٹ میں صارفین کی آئی ڈی، فرینڈز، لائیکس، میوزک، موویز، بکس، فوٹوز، ایونٹس، گروپس، چیک ان، انٹرسٹ، پاس ورڈ دیگر تفصیلات موجود ہیں، آسان الفاظ میں صارفین کی فیس بک سرگرمیوں کا ہر پہلو دنیا کے سامنے آچکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button