قومیپکوان و صحت

کرونا،ڈینگی اورٹائیفائڈکی کچھ علامات ایک جیسی ہوسکتی ہیں،ماہر امراض

لاہور(طارق جہانگیری 94 نیوز) ریڈیو پاکستان کے پروگرام ریڈیو کلینک میں ترجمان حکومت پنجاب برائے کرونا اور فیصل آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری،فیملی فزیشن داکٹر مرتضٰی سلامت کی شرکت میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔ ڈاکٹر مرتضی سلامت نے کرونا،ڈینگی اور ٹائیفائڈ کے مریضوں کی تشخیص اور علاج پر بات کی ان کا کہنا تھا کہ ان امراض کی کچھ علامات ایک جیسی ہوسکتی مگر طریقہ علاج مختلف ہے،کرونا وائرس کا ٹیسٹ علاج کے 14دن بعد جبکہ ٹائیفائڈ 40 دن بعد نیگٹو ہوتا ہے، تینوں متعدی امراض ہیں جن کا مستند ڈاکٹرز سے ہی علاج کرانا ضروری ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری نے کہا کہ جب کوئی جراثیم،وائرس اور بیکٹیریا جسم میں داخل ہوتا ہے تو اس ایکشن کے ردعمل کے طور پر انسانی جسم ری ایکٹ کرتا ہے جو بخار کی صورت میں سامنے آتا ہے جس کے بعد انسانی قوت مدافعت اس ایکشن کے خلاف کام کرتی ہے اگر قوت مدافعت طاقتور ہو تو جسم خود ہی ایسی بیماری پر قابو پالیتا ہے ورنہ ادویات کا سہارہ لینا پڑتا ہے،وینٹی لیٹرز پھپڑوں کا کام کرتے ہیں جبکہ آکسیجن بیڈز کی وجہ سے سانس کی نالی میں ہونے والی ابتدائی انفیکشن کی وجہ سے سانس لینے کی دشواری دور کی جاسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button