قومی

کاروبار، صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے،عمران خان

اسلام آباد (94 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک میں کاروبار ، صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے ، بلکہ کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر اظہارتشویش کیا گیا ، اس دوران کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک میں کاروبار ، صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے ، بلکہ کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان انتخابات پر بھی بات چیت کی گئی ، اس کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ نے زائرین پالیسی کی منظوری بھی دے دی۔
دوسری طرف تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، تعلیمی اداروں میں بھی طلباء اور اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ، سی ای او ایجوکیشن کے مطابق ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ گورونانک کالج کی 6 طالبات کورونا کا شکار ہوئی ہیں ، کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد کالج کو 7 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، کالج کی 100 طالبات کے سیمپلز لیے گئے ہیں ، علی حیدر ڈوگر، گرلز ایم سی ہائی اسکول کی 5 طالبات بھی کورونا کا شکار ہوئی جس کے بعد اسکول کو 5 روز کے لیے سیل کر دیا گیا ،

تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلوں کا امکان ہے ، جس کے لیے صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اس اجلاس کی صدارت کریں گے ، جس میں چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک سے اجلاس میں شریک ہوں گے ، اجلاس میں تعلیمی ادروں میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا ، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا ، اجلاس میں اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال پر گفتگو ہو گی ، اجلاس میں آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے متعلق فیصلہ ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button