قومی

ڈی پی او میانوالی کیپٹن ر مستنصر فیروزکی صحافیوں کوکارکردگی بارےبریفنگ

میانوالی (94 نیوز، میاں عثمان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر مستنصر فیروز نے بہرام ہال پولیس لائن میں صحافیوں کو ایک بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میانوالی پولیس کی پچھلے 3 ماہ کی کارکردگی کے متعلق اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات اور ترجیحات میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سسٹم کو ٹھیک کیا۔ LTV کے ٹیسٹ پہلے ہفتہ میں ایک بار لیا جاتا تھا شہریوں کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ہر ہفتے دو بار ٹیسٹ ہورہے ہیں۔ سرکل عیسیٰ خیل کے شہریوں کے لیے عنقریب ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کو اکٹھا کردیا ہے تاکہ شہریوں کو پولیس لائن میں جاتے ہوئے تکلیف نہ ہو اور بہت جلد سرکل آفیسر کا دفتر بھی وہیں شفٹ کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بہت جلد وویمن تھانہ بنایا جائے گا تاکہ عورتوں کے مسائل کے حل کیلئے آسانی ہو۔میانوالی میں سپیشل خدمت مرکز تعمیر کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button