قومی

ایف ڈی اے کی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نڑ والا روڈ پر گلشن کالونی میں پانچ رہائشی پلاٹس کو بلا منظوری کمرشل بنانے سربمہر کر دیا جن کے مالکان کو بار بار نوٹسز جاری کئے گئے لیکن قانون شکنی جاری رہی جس پر قانون قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ علاوہ ازیں علامہ اقبال کالونی میں قانون شکنی کرتے ہوئے دو پلاٹس کو از خود ڈی سیل کرنے پر انہیں دوبارہ سیل کر دیا گیا اور مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر میاں قمر شنیراد کی سربراہی میں انسپیکرز اسلم انصاری، میاں نوید، قیصر سلیمان و دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے گلشن کالونی میں مختلف جائیدادوں کی نوعیت کو چیک کیا تو وہاں پانچ پلاس کو غیر قانونی طور پر کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا جنہیں فوری طور پر سر بمہر کر دیا گیا اور مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان پلاٹس کے کمرشل استعمال کیلئے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں پر فوجداری مقدمات کے علاور بھاری جرمانوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے علامہ اقبال کالونی میں سربمہر کئے گئے دو پلاٹس کو از خود ڈی سیل کرنے پر مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ ان پلاٹس کو دوبارہ سر بمہر کر دیا گیا۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ رہائشی جائیدادوں کو بلا منظوری کمرشل میں تبدیل کرنے سے اجتناب کیا جائے اس سلسلے میں منظوری حاصل کرکے مقررہ واجبات ادا کریں، خلاف ورزی کی صورت میں جائیدادوں کی سیل کرنے کے علاوہ بھاری جرمانوں اور فوجداری کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button