National

District Coordination Committee mynarty Christmas song competition organized Affairs

Faisalabad (94 news) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے مینارٹی آفیئرز کے زیراہتمام کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں کرسمس گیتوں پر مبنی مقابلہ نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں بوائز وگرلز سنگرز نے حصہ لیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل میاں آفتاب احمد،ارکان اسمبلی فیض اللہ کموکا،لطیف نذر،رہنما پاکستان تحریک انصاف رانا زاہد محمود،سٹی صدر پی ٹی آئی محبوب عالم سندھو،صدر ویسٹ ریجن پنجاب اقلیتی ونگ حبقوق گل،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر سلیمان یونس اور اقلیتی برادری کے دیگر سرکردہ رہنما بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیراقلیتی اموروانسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کرسمس گیتوں پرمشتمل مقابلوں کے کامیاب انعقاد کو سراہا اورنوجوان مردوخواتین گلوکاروں کی تعریف کی۔انہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ کرسمس اور سال نو کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے ایسے پروگرامز کاانعقاد قابل ستائش اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ فروغ فن وثقافت کے لئے آرٹ کونسل کے اقدامات مثالی ہیں اور پنجاب حکومت فنکاروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اپنے جذبہ حب الوطنی کو بروئے کار لاکر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کرسمس گیتوں کا مقابلہ منعقد کرانے پر ضلعی انتظامیہ ودیگر منتظمین کے اقدامات کو سراہا۔ارکان اسمبلی نے کرسمس گیتوں کے مقابلے میں شریک نوجوانوں کی پروفارمنس کی داددی اور کہا کہ بطورپاکستانی ہم سب ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہیں اور مل جل کرملک وقوم کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق سب پاکستانی برابر کے شہری ہیں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر مکمل یقین رکھتے ہیں کیونکہ وہ پاکستان کی خدمت کے لئے یکساں کردار ادا کررہے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے مینارٹی آفیئرز کے زیر اہتمام کرسمس گیتوں کا مقابلہ منعقد کرایا گیا جس میں شریک گلوکاروں نے عمدہ پروفارمنس کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر ضلع بھر میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے اور یہ تقریب بھی انہی اقدامات کا حصہ ہیں۔مقابلہ کے اختتام پر پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے گلوکاروں میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے انسانی حقوق کی طرف سے نقدانعامات اور شیلڈز جبکہ دیگر سنگرز میں سر ٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button