کامرس

ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی تیزی

کراچی (94 نیوز) سعودی عر ب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کی ترسیل آئندہ ماہ کے آخر میں شروع کر دی جائے گی جس کے مثبت اثرات اب سٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قیمت پر بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاریکس ڈیلر ز کا کہناہے کہ ڈالر کی انٹر بینک میں قدر میں 20 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 151 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 34 ہزار 637 کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں 405 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 35 ہزار 42 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button