قومی

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ریاض چدھڑ 3ساتھیوں سمیت رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

نڑ والا بنگلہ کے مخدوم رشید کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

فیصل آباد(94نیوز)جوڈیشنل مجسٹریٹ لبھا مسیح ذیشان کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گریڈ20کے آفیسر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ریاض چدھڑ کو تین ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نڑ والا بنگلہ میں رشید میڈیکل سٹور کے مالک مخدوم رشید نے درخواست گزاری تھی کہ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ریاض چدھڑ  ان سے میڈیکل سٹور و کلینکس چلانے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت طلب کررہا ہے جبکہ وہ اس سے قبل بھی پندرہ ہزار روپے رشوت وصول کر چکا ہے۔ اس شکایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مہر شفقت اللہ مشتاق نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مانیٹرنگ زاہد مسعود نظامی کی سربراہی میں جرنیل عباس،عملش بدر،محمد ندیم اور حافظ یاسر کے ستاف پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے سپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ریاض چدھڑ، سٹیٹسٹیکل آفیسر عابد جاویداکبر اور محکمہ صحت کے ایک سابق کلرک کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ شکایت کنندہ کی رہائش گاہ واقع نڑ الا بنگلہ میں جاکر ایک لاکھ روپے رشوت وصول کررہے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button