National

Director Livestock Dr. Syed Nadeem Badar's LES Rakh Ghulam and GLF Klorakot District Bhakkar District

Faisalabad (94 News City Reporter) سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے گزشتہ دنوں LES رکھ غلاماں اورGLF کلورکوٹ ضلع بھکر کے تفصیلی دورے کئے۔انہوں نے انفراسٹرکچر، جدید مشینری،چارہ و چراگاہوں کے انتظام، بریڈنگ سسٹم، زمین و پانی کے مؤثر استعمال، فصلوں کے ادوار، غذائی منصوبہ بندی اور عملے کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مستقبل کی منصوبہ بندی پر بھی غور کیا گیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ فیڈ اور چارہ پلاننگ کو مزید مؤثر بنایا جائے، بریڈنگ، جینیاتی بہتری کے عمل کو فروغ دیا جائے، وسائل اور مشینری کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے، فصل و غذائی منصوبہ بندی پر عمل درآمد بڑھایا جائے اور عملے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ فارمز کی استعداد کار میں اضافہ ہو۔ یہ اقدامات نہ صرف فارمز کی پیداوار میں بہتری کا سبب بنیں گے بلکہ لائیوسٹاک کے شعبے کو مستحکم بنا کر ملکی معیشت کو بھی مضبوط کریں گے اور گوشت و دودھ کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button