Director Livestock Dr. Syed Nadeem Badar visits veterinary hospitals and cattle markets


Faisalabad (94 news) Director Livestock Dr. Syed Nadeem Badr is visiting various veterinary hospitals and cattle markets across the division. In this regard, he inspected various veterinary institutions and cattle markets of Toba Tek Singh district. The purpose of his visit was to review the field activities, observe the progress of ongoing projects and provide guidance to the staff for improvement. During the visit, he visited Civil Veterinary Dispensary 328 Gb located in Tehsil Pir Mahal of District Toba Tek Singh and 696/38 گ ب جبکہ تحصیل گوجرہ کی مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے حاضری رجسٹر،او پی ڈی، صفائی کی صورتحال، کسان لائیوسٹاک بیٹھک ریکارڈ، ویکسین، سیرا کا ریکارڈ، دوائیوں کا ذخیرہ، مجوزہ دورہ جات، روزنامچہ، پرچی فیس رجسٹر، شجر کاری اور مصنوعی تولید سے متعلق ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دی کہ وزیر اعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیمPLC فیز II کے تحت لائیوسٹاک فارمرز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے ویکسینیشن کی بروقت تکمیل، کولڈ چین کے مؤثر انتظام، فارمرز میں منہ کھر اور کانگو بخار کی روک تھام، برسات کے دنوں میں جانوروں کی دیکھ بھال اور بیماریوں سے بچاؤ بارے آگاہی پیدا کرنے، ADRS فارمر ایپ کے استعمال کی ترغیب دینے اور SPMS 9211 سسٹم پر ڈیٹا کی بروقت اپلوڈنگ کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔بعد ازاں انہوں نے چک نمبر 324 گ ب، تحصیل پیر محل میں واقع معروف فارمر ندیم غفار کے ایورگرین ڈیری فارم کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے فارم کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور افزائش نسل، خوراک کی منصوبہ بندی اور جانوروں کی صحت کی بہتری سے متعلق موقع پر مفید تجاویز فراہم کیں۔اپنے دورے کے اختتام پر انہوں نے تحصیل گوجرہ کی مویشی منڈی میں جاری چیچڑ مار سپرے مہم کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ کانگو بخار سمیت چیچڑوں سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے تسلسل کے ساتھ سپرے اور کنٹرول اقدامات جاری رکھے جائیں۔



