قومی

ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر کا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ؛ جانوروں کے علاج اور خوراک کی فراہمی جاری

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف فلڈ ریلیف کیمپس اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مل فتیانہ، اڈا کلیرہ، تارا حویلی (تحصیل کمالیہ) اور ٹوئن کینال (تحصیل پیرمحل) کے فلڈ ریلیف کیمپس میں جانوروں کے علاج، ادویات، ویکسین اور چارے کی دستیابی چیک کی اور متاثرہ مویشی پال حضرات میں ونڈا بھی تقسیم کیا۔

ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد دویژن نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ مویشیوں کی صحت اور خوراک محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ مقامی کسانوں نے محکمہ کی بروقت ویکسینیشن اور خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دورے کے اختتام پر ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ساتھ اجلاس کیا، جس میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں اور جانوروں کی نگہداشت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ جانوروں کی صحت اور خوراک کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور فلڈ ریلیف آپریشنز کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button