قومی

چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(94 نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رجسٹرار کو فوری ریلیو کرنے سے روک دیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا،عشرت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

عشرت علی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں،عشرت علی 28 ستمبر 2022 سے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات تھے،وفاقی کابینہ سے عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری لی گئی تھی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روزرجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button