تقریبات/سیمینارزقومی

چلڈرن ہسپتال میں ہینڈ واشنگ یونٹ کا افتتاح میاں فرخ حبیب اورڈاکٹرحبیب بٹرنے کردیا

انسداد کرونا اقدامات پرعملدرآمد کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے، میاں فرخ حبیب، ڈاکٹر حبیب بٹر،جبار انور

فیصل آباد(94 نیوز) واسا فیصل آباد اور یونیسف پاکستان کے اشتراک سے انسداد کرونا اقدامات کے تحت چلڈرن ہسپتال جھنگ روڈ میں آٹھواں ہینڈ واشنگ یونٹ آپریشنل کردیا گیا جس کا افتتاح وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز اور رکن قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب نے کیا۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب چلڈرن ہسپتال میں منعقد کی گئی جس میں مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور چوہدری،ڈی ایم ڈی عدنان نثار خان، ڈی ایم ڈی اکرام اللہ،ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹرحبیب بٹر،ڈائریکٹر واٹر واسا ثاقب رضا و دیگر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پروفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق انسداد کرونا اقدامات پر عمل درآمد کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے کیونکہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے ہی اس قاتل وبا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اس وقت دنیا بھر میں 8کروڑ افراد اس موذی وائرس کا شکار ہو چکے ہیں لیکن وزیراعظم عمران کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان میں بہت کم تعداد میں لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ انسداد کرونا اقدامات کے تحت واسا فیصل آباد اور یونیسف پاکستان کے باہمی اشتراک سے ہینڈ واشنگ یونٹس کے قیام کا پراجیکٹ ستائش کے قابل ہے جس پران کے شکرگزار ہیں۔ صفائی کا خیال رکھنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور چلڈرن ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو کرونا وبا سے محفوظ بنانے کے لئے جراثیم کش پانی کے ساتھ ہاتھ دھونے کی سہولت کی فراہمی بہترین اقدام ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری رہنا چاہئے۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبارانور چوہدری نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد یونیسف کے اشتراک سے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر 60 سے زائد ہینڈ واشنگ یونٹس نصب کررہا ہے اور آج چلڈرن ہستپال میں اس ہینڈواشنگ یونٹ کے افتتاح سے ایک قدم اور آگے بڑھ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے عین مطابق ہے۔انسداد کرونا اقدامات پرعمل درآمد کرنا واسا فیصل آباد کی ترجیحات ہیں۔ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ واسا فیصل ا ٓبادکی جانب سے ہمیشہ شہریوں کو معیاری سروسز فراہم کی جاتی ہیں اور ان ہینڈ واشنگ یونٹس کی تنصیب سے عوام میں ہاتھ دھونے کا شعور اجاگر ہو گا جو انسداد کرونا ایس او پیز کے عین مطابق ہے جس پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button