National

Another precious life lost after Sadaf in PTI's long march

Gujranwala (94 news) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ایک اور قیمتی جان چلے گئی۔ پی ٹی آئی کے ٹرک سے گرنے والا 49 سالہ کارکن ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ایک اور قیمتی جان ضائع ہوگئی، لاہور میں حالی روڈ پر گزشتہ جمعہ کے روز ٹرک سے گر کر زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا کارکن ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
حسن بلوچ کو فوری طور پر سروس ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا۔ 49 سالہ حسن بلوچ سوتر منڈی اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی تھا جس کی تدفین کردی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرچینل 5 کی خاتون رپورٹر و اینکر صدف نعیم جاں بحق ہوگئی تھیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button