National

PTI founder member Hamid Zaman and Senator Saifullah Niazi were arrested

Islam Abad (94 news) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان کو لاہور اورسینیٹر سیف اللہ نیازی کو اسلام آباد سے فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار کر لیاہے۔

حامد زمان کو لاہور میں وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیاہے، انہیں فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں حساب مانگنے کیلئے بلایا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئےجس کے بعد گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ، انصاف ویلفیئر ٹرسٹ کے اکاﺅنٹ میں 2008 میں چھ لاکھ ڈالر آئے تھے اور اس وقت حامد زمان ٹرسٹ کے سیکریٹری تھے ۔

دوسری جانب اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اسلام آباد سے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا، انہیں بھی ممکنہ طور پر فارن فنڈنگ کیس میں ہی گرفتار کیا گیاہے ، 2013 میں چھ لاکھ 25 ہزار ڈالر انصاف ویلفیئر ٹرسٹ کے اکاﺅنٹ میں آئے تھے ۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہناہے کہ حامد زمان کو ایف آئی اے کے بینکنگ سرکل کی جانب سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیاہے ، یہ گرفتاری ایف آئی اے ڈائریکٹر جہانزیب کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button