National

PTI Long March, Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman's visit to Pakistan postponed

Islam Abad (94 news) پاکستان میں پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ اور دھرنوں کے باعث سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا۔ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کو 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکیج اور سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

سفارتی ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button