کھیل

پی ایس ایل ،بڑے غیر ملکی کھلاڑی نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

جمیکا(94 نیوز )ٹوئنٹی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی ڈیوائن براوو نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں پاکستان آنے کا اعلان کرکے کرکٹ مداحوں کو خوش کردیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاحصہ بننے پر خوش ہوں اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے منتخب کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شکر گزار ہوں اور 2006 کے بعد پہلی بار پاکستان آوں گا۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 450 وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈین کرکٹ سٹار نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرئز کے چاہنے والوں کے لیے اپنا مشہور گانا ’چیمپئن‘ بھی گایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button