قومی

پہلے میری موٹر سائیکل کیوں نہیں دھوئی، سروس اسٹیشن ملازم کو گولی ماردی گئی

لاہور( 94 نیوز) لاہور کے علاقہ قلعہ گجر سنگھ میں مبینہ طور پرموٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار پر سروس اسٹیشن کے ملازم کو گولی ماردی گئی۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ فائرنگ کے واقعہ کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی جس کے مطابق ملک علی حسنین ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل کی سروس کے لئے سروس اسٹیشن گیا۔ سروس اسٹیشن ملازم یونس نے کچھ دیر انتظار کرنے کا کہا۔ اسی دوران ملزم نے طیش میں آکر پستول نکالا اور ملازم کو گولی ماردی۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے یونس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، کلوزسرکٹ فوٹیج کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button