کالم

لاک ڈاؤن، مارکیٹیں رات 8 بجے بند، گھروں میں شادی بیاہ تقریبات پر پابندی، پنجاب حکومت ابھی فیصلہ نہیں کر سکی

رپورٹ (طارق محمود جہانگیری کامریڈ)
وفاقی حکومت نے توانائی بچت کیلیے ملک بھر میں بازار، مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات ، توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے حوالےسے منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں اس فیصلہ کا لیا گیا ۔
اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکا کو بتایا گیا کہ یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور ہر قسم کے مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے جبکہ بیکریاں، ریسٹورنٹ تندور، اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات دس بجے بند کر دی جائیں گی۔ شادی ہالز، مارکیز، اور دیگر کمرشل جگہیں جن میں شادیاں منعقد ہوتی ہیں۔ رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی، نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات 10 بجے رات کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہو گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ فیصلوں کا اطلاااق 7 اپریل سے ہوگا۔ اجلاس میں شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ صوبہ سندھ میں مارکیٹس اور دیگر اوقات کار کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت شہر اور مظفرآباد شہر میں انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لئے مفت ہو گی اور تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ اسلام آباد میں دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات کار محدود کر دیے گئے۔ جس کا انتظامیہ نے حکم نامہ جاری کردیا۔ تمام مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس کا اطلاق ہفتے اور اتوار پر بھی ہوگا۔ انتظامیہ کے مطابق ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ گھروں اور فارم ہاؤسز میں شادی تقریبات بھی 10 بجے ختم کرنا لازم ہوگا۔ پنجاب میں مارکیٹس رات 8 بجے بند ہونگی یا نہیں ۔پنجاب حکومت تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت وفاق کارباری مراکز کے اوقات کار سے متعلق وفاقی حکومت پر عمل درآمد کرے گی ۔وفاقی حکومت جو فیصلہ کرے گی اسی کے تناظر میں پنجاب حکومت بھی کاروباری اوقات کار کا تعین کرے گی۔ پنجاب میں کاروباری مراکز کو رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز زیر غور ھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button