قومی

کمشنر نے تعلیمی بورڈ کے3 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کردیئے

فیصل آباد (94 نیوز) کمشنر/چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ سلوت سعید کی زیرصدارت بورڈ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا۔ کمشنر / چیئر پرسن نے اے سی آرز، تعلیمی قابلیت سمیت درکار شرائط و ڈاکومنٹس مکمل ہونے پر 3 سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کردیئے۔ انہوں نے ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکبادبھی دی اورفرائض منصبی مزید احسن انداز میں دیانتداری سے انجام دینے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ایجوکیشن میں کسی ملازم کی ترقی کا کیس زیر التواء نہیں۔گزشتہ سواسال میں بورڈ کے ریکارڈ افسران وملازمین کو ترقی دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن ودیگر افسران موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button