National

Peshawar police mobile grenade attack, official martyred

Peshawar(94 news) صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں موجود پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ دستی بم کے حملے کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید، جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔

مقتول پولیس اہلکار کی نعش اور زخمی راہ گیر کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شر پسند پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، جائے وقوع پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور شواہد اکٹھے کیئے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button