سائنس و ٹیکنالوجیکامرس

پاکستان کے سمندر میں تیل کی موجودگی کے شواہد ابھی تک نہیں ملے،ماہرین

کراچی(94نیوز) سمندر میں تیل کے ذخائر کے حوالے سے ابھی تک کوئی شواہد نہیں ملے جبکہ وزیراعظم عمران خان متعدد بار اعلانات کر چکے ہیں کہ پاکستان دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر دریافت کرنے کے بہت نزدیک پہنچ چکا ہے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ ماہرین کو تیل کے وسیع ذخائر ملنے کے ثبوت ملے ہیں۔

وزارتِ پٹرولیم کے ذزرائع سے خبر موصول ہوئی ہے کہ ابھی تک ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔ پٹرولیم ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک 3700میٹر تک کھدائی کی گئی ہے جو کہ تیل کی دریافت کے لیے بہت کم ہے، انہوں نے کہا کہ تیل کے ذخائر کم از کم 5500میٹر کی گہرائی میں موجود ہو سکتے ہیں اس لیے ابھی یہ کہنا کہ تیل کے ذخائر موجود ہیں قبل از وقت ہو گا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ’کیکرا 1‘ کنواں جو جی بلاک میں موجود ہے کو 9جنوری کو 4900میٹر تک کھودا گیا تھا لیکن ادھر پریشر محسوس ہوا جس کی وجہ سے مٹی اوپر اٹھ رہی تھی تب اسے بند کر کے ایک طرف سے اس میں کھدائی  شروع  کی گئی جس میں ناکامی ہوئی  اور اب دوسری جانب سے کھدائی کی جارہی ہے جو کہ3700میٹر کی گہرائی تک پہنچی ہے۔

ابھی مزید1800میٹر تک کھدائی کی ضرورت ہے اس کے بعد پتا چل سکے گا کہ تیل موجود ہے یا نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے  کہ عمران خان کو اس معاملے پر کون بریف کر رہا ہے۔ لیکن وزیراعظم  کے اس  بیان کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ کو کافی فرق پڑا ہے اور اب اگر ذخائر دریافت نہیں ہوتے تو بہت سے لوگوں کو اربوں کا نقصان ہو سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button