قومی

پاکستان کو تعلیم یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونا چاہیئے,قاری ظہور احمد چشتی

فیصل آباد(94 نیوز،نمائندہ خصوصی) آستانہ عالیہ چشتیہ قادریہ کی معروف روحانی شخصیت قاری ظہور احمد چشتی کی کوششوں سے گورنمنٹ بوائز سکول 243ر ب کے کلاس رومز اور چار دیواری پر کام شروع کر دیا گیا ہے قاری ظہور احمد چشتی نے کہا ہے کہ عرصہ چار سال سکول کے کلاس رومز اور چار دیواری کیلئے کوششیں کر رہے تھے آخر کار انہوں نے اپنی شکایت وزیراعظم پورٹل پر سکول کے مسائل کی نشاندہی کی جس کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی حکام نے گورنمنت بوائز سکول میں کلاس رومز اور چار دیواری پر کام شروع کروا دیا قاری ظہور احمد چشتی نے ڈپٹی کمشنر محمد علی اور محکمہ تعلیم فیصل آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پورٹل پر شکایت کرنے سے مسائل کا حل ممکن بنایا جا رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی ٹیم تعلیم کیلئے اپنے ویژن کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور وطن عزیز کو ایک تعلیم یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنا چاہتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button