National

Pakistan is speaking blacklisted to lie about Indian media, the Ministry of Finance

ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کی میڈیا رپورٹس غلط اور بے بنیاد ہیں

Islam Abad(94 news) وزارت خزانہ نے ایف اے ٹی ایف(FATF) کے ایشیا پیسیفک گروپ کی طرف سے پاکستان کو بلیک لسٹ قرار دئیے جانے سے متعلق بھارتی میڈیا میں زیرگردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کی میڈیا رپورٹس غلط اور بے بنیاد ہیں۔

ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) The 18 From 23 اگست تک آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں اپنے اجلاس کے دوران پاکستان کی تیسری باہمی جائزہ رپورٹ منظور کر لی۔اے پی جی کے اعلامیے کے مطابق میٹنگ کےدوران ممبران نے 6 اہم جائزہ رپورٹس منظور کیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین، چینی تائپے، ہانگ کانگ، پاکستان، فلپائن اور جزائر سلیمان سے متعلق رپورٹس کا دو روز تک جائزہ لیا گیا اور ان پر بحث کی گئی جب کہ اب انہیں شائع کرنے سے قبل ان کا مزید تفصیلی ریویو کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق مذکورہ رپورٹس اکتوبر 2019 کے شروع میں اے پی جی کی ویب سائٹ پر شائع ہوں گی۔

پاکستان کے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کی تیسری رپورٹ منظور کی جو فروری سے اکتوبر 2018کے دورانیے پر مشتمل تھی اور اس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے درکار مزید اقدامات کا ذکر تھا۔

تاہم رپورٹ میں اکتوبر 2018کے بعد کے عرصے کا احاطہ نہیں کیا گیا، جس کے دوران پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پلان پر عمل درآمد میں کافی پیشرفت کی ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی قیادت میں اجلاس میں شریک پاکستانی وفد نے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں جن میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر ممبران کو آگاہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button