National

PM reveals use of ISI system to search for Corona patients in Pakistan

Islam Abad(94 news) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کو ٹریس کرنے کے لیے آئی ایس آئی کادہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے بنایا جانے والا سسٹم استعمال کیے جانے کا انکشاف سامنے آ گیا ہے اور یہ انکشاف وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خود کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کورونا فنڈ کے لیے ہونے والی ٹی وی ٹیلی تھون میں شریک تھے۔ اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ ”آئی ایس آئی نے یہ سسٹم بنیادی طور پر دہشت گردوں کو ٹریس کرنے کے لیے بنایا تھا لیکن ہم اسے کورونا وائرس کے مریضوں کو ٹریس کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”لوگوں کو ٹریس کرنا، ان کے ٹیسٹ کرنا اور قرنطینہ میں رکھنا، کورونا وائرس کو روکنے اور کاروبار دوبارہ کھولنے کا واحد راستہ ہے۔ہم اس سسٹم کے ذریعے ان مقامات کا سراغ لگا رہے ہیں جہاں کورونا وائرس کے زیادہ مریض ہوں۔ اس طریقے سے ہم ان مخصوص جگہوں کو لاک ڈاﺅن کر رہے ہیں۔“

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button