محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کردی


اسلام آباد (94 نیوز) محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ،دیر،کوہستان،چارسدہ ،مردان،پشاوراور گردونواح میں ہلکی بارش اوربونداباندی ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گاجبکہ خطہ پوٹھوار، مری، گلیات مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،جہلم،منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔لیکن سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔



