National

The South Asia Pakistan was long and full of excellent motorway construction

پاک چین اقتصادی راہداری کے اس اہم منصوبے پر کام کا افتتاح 6 May 2016 کو کیا گیا تھا

Multan (94 news) South Asia has completed the construction of long and excellent motorway in Pakistan, 392 کلو میٹر طویل ایم 5 ملتان تا سکھر موٹر وے کا تمام تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا، رواں ماہ عام ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی، منصوبے پر کل 2 Billion 80 کروڑ ڈالرز سے زائد کی لاگت آئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاورسے کراچی موٹر وے کی تعمیر کا اہم سنگ میل عبور ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 392 کلو میٹر طویل ایم 5 ملتان تا سکھر موٹر وے کا تمام تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس منصوبے کو رواں ماہ ہی عام ٹریفک کیلئے کھولنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایم 5 ملتان تا سکھر موٹر وے کو جنوبی ایشیا کی طویل ترین اور سب سے بہترینموٹروے بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے پو مقررہ وقت سے قبل تمام کام مکمل کیا گیا ہے۔

جبکہ منصوبے پر کل 2 Billion 80 کروڑ ڈالرز سے زائد کی لاگت آئی۔ اس حوالے سے کچھ روز قبل چینی نائب سفیر لی جیان ژائو نے بتایا کہ موٹر وے ملتان سکھر ایم 5مکمل کرلیا گیا ہے جسکو جلد عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس منصوبے کے ذریعے 23ہزار مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ملتان سکھر موٹر وے سی پیک کے تحت بڑا پراجیکٹ ہے اس منصوبے پر چائنا کنسٹرکشن نے بہتر کام کیا۔یہ موٹر وے ملتان سے شروع ہو کر شجاع آباد، جلالپور پیر والہ، ہیڈ پنجند، بہاول پور کے قریب اچ شریف، احمد پور شرقیہ، رحیم یار خان، صادق آباد، سندھ کے شہر اوباڑو، گھوٹکی اور پنوعاقل سے ہوتی ہوئی سکھر میں روہڑی کے قریب اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ اس سے آگے سکھر سے حیدرآباد تک ایم 6 موٹر وے کی تعمیر کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔ امکان ہے کہ ایم 6 موٹروے کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔موٹر وے ایم 5 پر بہاولپور کے قریب دریائے ستلج کے ایک بڑے برج سمیت مجموعی طور پر 54 پل، 12 سروس ایریاز، 10 ریسٹ ایریا، 11 انٹرچینجز، 10 فلائی اوورز اور 426 انڈرپاسز تعمیر کیے گئے۔ جی ٹی روڈ کے مقابلے میں اگر موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے سکھر تک کا سفر کیا جائے تو فاصلہ 75 کلو میٹر کم ہے۔ جبکہ سکھر ملتان موٹروے پر بغیر رکے مسلسل سفر کریں تو 6 گھنٹے کا سفر کم ہو کر 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے رہ جائے گا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے اس اہم منصوبے پر کام کا افتتاح 6 May 2016 کو کیا گیا تھا۔ جبکہ اب یہ منصوبہ مکمل ہو چکا ہے۔ منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی گئی ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ سی پیک کے تحت تعمیر کیے جانے والی موٹروے کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button