Nationalthe game

The leading foreign motor cyclists embraced Islam in Pakistan

Islam Abad (94 news) معروف کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور ٹریول بلاگر روزی گیبریل نے اسلام قبول کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روزی نے اپنے تصدیق شدہ اکائونٹ سے ہاتھ میں قرآن مجید تھامے تصویریں اپلوڈ کیں اور مذہب تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ روزی نے کہا ہے کہ 2019 ان کی زندگی کا سب سے مشکل ترین سال تھا جس میں انہوں نے بہت سے مشکل فیصلے کئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی زندگی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ تکلیف اور غم و غصے کی حالت میں ہمیشہ خدا سے شکایت کی کہ ’آزمائش کے لیے میں ہی کیوں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے روحانیت میں اپنے خوف کا حل تلاش کیا اور اپنے مذہب سے 4 سال قبل دوری اختیار کی۔ ‘بلاگر نے لکھا کہ میں اپنی زندگی میں غصے اور تکلیف سے نجات چاہتی تھی کہ قدرت نے مجھے پاکستان بھیجا جہاں مجھے اپنی منزل مل گئی۔ گزشتہ 10 سال میں نے مسلم دنیا میں گزارے اور یہاں مجھے جو چیز سب سے زیادہ ملی وہ سکون تھا۔ بدقسمتی سے اسلام کو دنیا میں غلط معنوں میں پیش کیا جاتا ہے۔ اسلام کے اصل معنی امن، انسانیت اور یکسانیت و برابری کے ہیں۔

میں اب باضابطہ طور پر مسلمان ہوگئی ہوں۔اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر ان کے ذہن میں اس حوالے سے کوئی سوال ہو تو وہ کمنٹ کر کے پوچھ سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button