قومی

پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر ایک کارروائی کے دوران امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ ترجمان عرفان علی کا کہنا ہے کہ ترکش ائیرلائن کے ذریعے امریکا کے لیے روانہ ہونے والے مسافر سے 23 ہزار 550 امریکی ڈالر برآمد ہوے،فی مسافر 5 ہزار ڈالر بیرون ملک لے جانے کی حد مقرر ہے جب کہ بیرون ملک جانے والے مسافر 66 لاکھ مالیت کی مقررہ حد سے کئی گناہ زائد ڈالر ساتھ لے جا رہا تھا۔
مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس سے قبل طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان امریکی ڈالرز اسمگلنگ کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا تھا کہ سرحدوں اور ائیر پورٹس پر ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے فورس بڑھا دی گئی ہے۔ملک سے باہر ڈالر ساتھ لے جانے کی حد 10 ہزار سے کم کر کے 5 ہزار کر دی گئی ہے،وزیراعظم شہباز شریف ہر ہفتے ڈالر کی اسمگلنگ کے حوالے سے بریفنگ لیتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button