دلچسپ و عجیبقومی

فیصل آباد میں سجا دودھ میلہ، اللہ وسائی نے 47.540 کلوگرام دودھ دیکر پہلی، رانی نے 46.170 کلوگرام دیکر دوسری اور طوطی نے 45.240 کلوگرام دودھ دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

دو دانت چار دانت مقابلہ میں نایاب نے 28.970 کلوگرام دودھ کیساتھ پہلی،گلاب نے26.640 کلوگرام کیساتھ دوسری اور لاڈی نے26.230 کلوگرام دودھ دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام دودھ میلہ کا انعقاد گیا گیا۔پیر حافظ عبداللہ سرکار دودھ میلہ میں مویشی حضرات اپنی بھینسوں کے ساتھ شامل ہوئے اور بڑی بھینس،دو دانت چار دانت والی بھینس کے مقابلے ہوئے۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔چوہدری عطاء محمد گجر، چوہدری عتیق، شاہ نواز، عمران سیال اور دیگر بھی موجود تھے۔مقابلہ دودھ بڑی بھینس میں شکرگڑھ کے بابا عاشق حسین کی بھینس اللہ وسائی نے36 گھنٹے میں 47.540 کلوگرام دودھ دیکر پہلی پوزیشن اور ہنڈا 125سی سی بائیک جیتی۔ ہارون آباد کی بھینس رانی نے46.170 کلوگرام دودھ دیکر دوسری اور 70 سی سی بائیک ون کی۔چک208 فیصل آباد کے چوہدری مکھن گجرکی بھینس طوطی نے 45.240 کلوگرام دودھ دیا جس کے مالک کو 70 سی سی چائنہ بائیک انعام میں ملی۔دو دانت چار دانت مقابلہ میں سدھو پورہ کے رانا عدیل کی بھینس نایاب نے 28.970 کلوگرام دودھ کے ساتھ پہلی،سردار اصغر علی ڈوگراور سلمان ڈوگر کی بھینس گلاب نے26.640 کلوگرام کے ساتھ دوسری اور ہارون آباد کے چوہدری تنویر جٹ کی بھینس لاڈی نے26.230 کلوگرام دودھ دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی جن کے مالکان کو باالترتیب سی ڈی 70،سی ڈی70 چائینہ اور 50 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button