National

Parliament, jobs, telling the media mafia to aurruty business? Maryam Aurangzeb

Islam Abad(94 news) اپوزیشن کو جیلوں میں سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے۔ پارلیمنٹ، روزگار، کاروبار اورروٹی بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم اورنگزیب عمران خان پر برس پڑیں اورکہا کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو ساتھ بٹھا کرملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے، چلتے ٹاک شوز بند اور ایڈیٹوریلز غائب کروانے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟ہر مخالف آواز کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے ۔؟

مریم اورنگزیب نے کہاعوام کا ووٹ چوری کرنے والا میڈیا کو مافیا کہہ رہا ہے؟ عمران صاحب فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہہ رہا ہے؟ شرم آنی چاہئے۔نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاملک وقوم کو نالائق اور نااہل عمران صاحب کی وجہ سے درپیش سنگین معاشی وقومی مسائل کی وجہ سیاسی انتقامی غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری ہے۔پرویز رشید اور عظمی بخاری کو نوٹس دینا غیرقانونی اور عمران صاحب کے غنڈہ راج کا ثبوت ہے

انہوں نے کہاتفتیشی ٹیم بناکر تحقیق کی جاتی کہ جج ارشد ملک پر کس نے دباو ڈالا اور قانون اور انصاف کا قتل ہوا ؟ارشد ملک وڈیو سکینڈل میں جج کو نوٹس دے کر پوچھا جاتا کہ کس کے دباو پر منتخب وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا؟۔واجد ضیاءکو کٹھ پتلی کے طورپر یاد رکھاجائے گا کہ انہوںنے ایک قومی ادارے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔

مریم اورنگزیب نے پارٹی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑکو ایف آئی اے طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاعطاءاللہ تارڑکے خلاف کرپشن،کمیشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال نہ ملا تو غیرقانونی نوٹس جاری کردیاگیا۔

عطاءتارڑ نوجوان سیاسی کارکن ہے اور ان کی دونسلیں سیاست میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔اوچھی اور مذموم حرکتوں سے نوجوان پڑھے لکھے اور صاف ستھرے کردار کے نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button