the game

T20, Pakistan reach final, dust New Zealand

Sydney (94 news) T 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی اور فائنل میں پہنچ گیا، نیوزی لینڈ کے 153 رنز کا ہدف پاکستان نے 20ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹا س جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 Overs 4 وکٹؤں کے نقصان پر 152 رنز بنائے ، نیوزی لینڈ کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم اوپننگ کیلئے میدان میں اترے، دونوں نے ٹیم کا مجموعی سکور 105 رنز تک پہنچایا ، پاکستان کی پہلی وکٹ 105 رنز پر گری جب بابر اعظم 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اس کے بعد دوسری وکٹ132رنز پر گر ی، محمد رضوان 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد محمد حارث پاکستان کو جیت کے قریب کرنے کے بعد ہدف سے صرف 2 رنز قبل ہی30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔

رضوان نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند بازبولٹکا سامنا کیا اور پہلی ہی گیند پر ان کو چوکا لگایا، اس کے بعد بابر اعظم کیچ ہوتے ہوتے بچے ، پاکستان نے پہلے اوور میں 7 سکور کیا ، اس کے بعد دوسرے اوور میں پاکستان نے ساؤتھی کے خلاف صرف 2 رنز سکور کیا، ا س کے بعد تیسرے اوور میں پاکستان نے بولٹ کو 15 رنز لگائے اور مجموعی سکور 24 رنز تک پہنچایا۔

رضوان نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند بازبولٹکا سامنا کیا اور پہلی ہی گیند پر ان کو چوکا لگایا، اس کے بعد بابر اعظم کیچ ہوتے ہوتے بچے ، پاکستان نے پہلے اوور میں 7 سکور کیا ، اس کے بعد دوسرے اوور میں پاکستان نے ساؤتھی کے خلاف صرف 2 رنز سکور کیا، ا س کے بعد تیسرے اوور میں پاکستان نے بولٹ کو 15 رنز لگائے اور مجموعی سکور 24 رنز تک پہنچایا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے چوتھا اوور فرگوسن نے کرایا جنہیں بابر اعظم نے پہلی ہی گیند پر چوکا مارا، اس اوور میں پاکستان نے 8 سکور کیا، اس کے بعد پانچویں اوور میں ساؤتھی کو پہلی دو گیندوں پر لگاتار چوکے مارے اور پھر پانچویں گیند پر بابر نے بھی انہیں چوکا لگایا، اس اوور میں پاکستان نے 15 سکور کیا ، جس کے بعد پاکستان کا 5 اوورز میں مجموعی سکور 47 تک پہنچ گیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے چھٹا اوور فرگوسن نے کرایا جنہیں پاکستان اوپننگ جوڑی نےایک چوکے کی مدد سے 8 رنز لگائے ، ا س کے بعد کیوی کپتان نے پارٹنر شپ توڑنے کیلئے سپنر گیند باز سینٹنر کو دی جنہیں پاکستانی بلے بازوں نے ایک چوکے کی مدد سے 8 لگائے اس طرح پاکستان کا 7 Overs 63 رنز بنا لیے، اس کے بعد ان کے تجربہ کار گیند بازسودھینے گیند تھامی لیکن پاکستانی اوپننگ جوڑی نے ان کی بھی ایک نہ چلنے دی اور انہیں 5 سکور لگایا، ا س کےبعد سینٹنر دوبارہ اوور کرانے کیلئے آئے جنہیں اس بار 7 سکور لگا جس کے بعد پاکستان کا 9 اوورز میں سکور 75 رنز تک پہنچ گیا ، جس کے بعد سودھی کو 12 رنز پڑے ، اس طرح پاکستان کا 10 اوورز میں سکور 87 رنز تک پہنچ گیا ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے 11واں اوور فرگوسن نے کیا جنہیں پچھلے دو اوورز میں 17 سکور لگا چکا تھا ، بابر کے چوکے کی بدولت انہیں ایک اوور میں 10 رنز لگے ، اس طرح پاکستان کا 11 اوورز میں سکور 97 رنز ہو گیا،12ویں اوور میں سودھی کو 5 سکور لگا اس کے بعد 13ویں اوور میں کپتان بابر اعظم کیچ آؤٹ ہو گئے ، لیکن محمد حارث آتے ہی دوسری گیند پر بولٹ کو چوکا لگا یا، محمد رضوا کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حارث نے 18 ویں اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر پاکستان کو جیت کے قریب کیا ۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی بیٹنگ بات کی جائے تو ڈیرل مچل 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ، جبکہ کپتان نیوزی لینڈ ٹیم کین ولیم سن 46 رنز بنا کر نمایا رہے آؤٹ ہوئے، پاکستانی بولنگ کی بات کی جائے تو شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، کیوی ٹیم کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کین وے اوپننگ کیلئے میدان میں اترے ، جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے اٹیک کیا،ایلن نے شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کیا اور انہیں پہلی ہی گیند پر چوکا مارا، اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے انہیں ایل بی ڈبلیو کرنے کی کوشش کی لیکن تھر ڈ ایمپائر نے ناٹ آوٹ کا اشارہ کیا ، جس کے بعد شاہین نے انہیں اگلی ہی گیند پر دوبارہ سے ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین واپس بھیج دیا, شاہین شاہ آفریدی کو اپنے پہلے اوور میں 6 سکور لگا ، پاکستان کی جانب سے دوسرا اوور نسیم شاہ نے کیا جن کا سامنا کین وے نے کیا اور پہلی تین گیندیں ضائع کرنے کے بعد چوتھی گیند پر چوکا لگایا ، اس سےاگلی ہی گیند پر کین وے گیند وکٹ کو لگنے سے بال بال بچی اور پھر اوور کی آخری گیند پر دوبارہ سے چوکا لگا کر نیوز ی لینڈ کا سکور 14 رنز تک پہنچایا ۔

اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی اپنا دوسرا اوور کرانے کیلئے آئے تو ان کا سامنا نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے کیا اور ان کی گیند پر تین رنز لیے اس کے بعد شاہین نے اپنی دوسری اور تیسری گیند پر ڈیون کین وے کو ضائع کرائی، شاہین کو اس اوور میں 5 سکور پڑا جس کے بعد نیوزی لینڈ کا سکور 19 رنز ہو گیا ، اس کے بعد کپتان بابر اعظم نے گیند حارث رؤف کو دی جنہوں نے ایک اوور میں 4 رنز دیئے ۔ پاکستان کی جانب سے پانچواں اوور محمد وسیم جونیئر نے کرایا جنہیں ایک اوور میں 7 رنز پڑا ، پاکستان کی جانب سے پاور پلے کا آخری اوور حارث رؤف کرانے کیلئے آئے جن کا سامناڈیون کین وے نے کیا اور پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا ، اس اوور میں حارث کو 8 سکور لگا لیکن آخری گیند پر شاداب کان نے ڈیون کین وے کو رن آوٹ کر دیا، ڈیون 20 Balls 21 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، اس طرح نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 38 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی ۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی جانب سے 7واں اوور شاداب خان نے کرایا جنہیں ایک اوور میں 6 سکور لگا، اس کےبعد محمد نواز نے گیند تھامی ایک سکور کے بعد محد نواز نے سیکنڈ اینڈ پر موجود کھلاڑی کو رن آؤٹ کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے دیا ، اس کے بعد نواز نے اپنے اوور کی آخری گیند پر خود ہی فلپس کا کیچ لے لیا ، نیوز ی لینڈ نے 8 اوور ز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز بنائے ، جبکہ کپتان نیوزی لینڈ کین ولیم سن اور مچل اس وقت کریز پر موجود ہیں ، پاکستان کی جانب سے 9واں اوور شاداب خان نے کرایا جنہیں ایک اوور میں3 رنز لگے، 10واں اوور کرانے کیلئے بابر اعظم نے پھر سے گیند محمد نواز کو سونپی جنہیں ایک اوور میں 7 رنز پڑے اس طرح نیو زی لینڈ نے 10 اوور میں 59 رنز بنا لیے ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے 11واں اوور شاداب خان کرانے کیلئے آئے جنہیں مچل نے 2 چوکے اور دو ڈبل ایک سنگل لے کر سکور 73 رنز تک پہنچایا ، شاداب خان کو اس اوور میں 14 رنز پڑا ، اس کے بعد کپتان بابر اعظم نے گیند فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دی جن کا سامنا مچل نے کیا ،نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے نسیم شاہ کی پہلی تین گیندوں پر سنگل لیے چوتھی گیند پر ڈبل اور پانچویں گیند پر پھر سے سنگل لی اور آخری گیند پر ڈبل لے کر ٹیم کا مجموعی سکور 81 رنز تک پہنچایا۔

کپتان نے 13واں اوور محمد وسیم جونیئر کو دیا ، کین ولیم سن نے چھکا مار کر ان کا استقبال کیا، جس کے بعد وسیم جونیئر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے لیکن اگلی ہی گیند پر انہوں نے یارکر مار کر پھر سے ان کو ڈسٹرب کیا ، محمد وسیم کو اس اوور میں 9 سکور لگا، اس کے بعد پارٹنرشپ توڑنے کیلئے شاداب خان نے پھر سے گیند تھامی اور پہلی ہی گیند پر ولیم سن رن آؤٹ ہوتے ہوتے بچے ، 14ویں اوور کی پانچویں گیند پر چھکا مار کر ٹیم کا سکور 99رنز تک پہنچایا، مچل اور کین ولیم سن کے درمیان بڑھتی پارٹنر شپ ختم کرنے کیلئے بابر اعظم نے 15واں اوور شاہین آفریدی کو دیا لیکن وہ بھی اس سیٹ جوڑی کو توڑنے میں ناکام رہے شاہین آفریدی کو اس اوور میں 7 رنز پڑا ، جس کے بعد ڈیتھ اوورز کے ماہر گیند باز حارث رؤف نے گیند تھامی اور نیوزی لینڈ کی سیٹ جوڑی کو پریشان کرنے کی کوشش کی لیکن بابر اعظم مچل کا کیچ نہ پکڑ سکے ، حارث رؤف کو اس اوور میں 10 سکور لگا۔

From Pakistan 17 واں اوور شاہین شاہ آٖفریدی نے کرایا اور دوسری گیند پر سیٹ بیٹسمین نیوزی لینڈ کے کپتان کو کلین بولڈ کیا، کین ولیم سن 42 Balls 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اس کے بعد نسیم شاہ نے اوور کیا جنہیں 10 سکور لگا، پاکستان کی جانب سے 19 واں اوور حارث رؤف نے کیا جنہیں ایک اوور میں 11 سکور پڑا جبکہ آخری اوور نسیم شاہ نے کیا انہیں ایک اوور میں 8 رنز لگے ، اس طرح نیوزی لینڈ نے مقرررہ 20 اوور زمیں 4 وکٹؤں کے نقصان پر 152 رنز بنائے ۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعطم ، نائب کپتان شاداب خان ، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، شان مسعود ، محمد حارث، افتخار احمد ، محمد نواز ، فاسٹ بولرز میں محمد وسیم جونیئر ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ، حارث رؤف شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button