قومی

وزیر اعظم کا اعتماد کا ووٹ،قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس،پی ٹی آئی اور اتحادیوں نے مشترکہ حکمت عملی تیارکرلی

اسلام آباد(94 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج اسمبلی سےاعتماد کاووٹ لیں گے،پی ٹی آئی اور اتحادیوں نے مشترکہ حکمت عملی تیارکرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد تیار کرلی گئی ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قراردادپیش کریں گے، آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت وزیراعظم ایوان سے اعتماد کاووٹ لیں گے، اعتماد کے ووٹ کے بعد کامیابی کی صورت میں وزیراعظم ایوان سے خطاب کریں گے۔

حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز بھی خطاب کریں گے ،ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، ق لیگ کے طارق بشیرچیمہ بھی خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button