NationalCommerce

Shahbaz Sharif's big decision to reduce the price of sugar

Islam Abad (94 news) وزیر اعظم شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کی سمری مسترد کر دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے فیصلہ کیا ہے رواں ماہ قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہو گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔

اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 83 Rs. 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی، اسی طرح کم سے کم فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 21 Rs. 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی، کم سے کم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 Rs. 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی۔ سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 Rs. 56 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کم سے کم 36 Rs. 5 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 77 Rs. 31 پیسے فی لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کم سے کم 38 Rs. 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔
موجودہ ٹیکس پر پیٹرول 21روپے 30پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔ موجودہ ٹیکس پر ہائی اسپیڈڈیزل فی لیٹر 51 Rs. 32 پیسے مہنگا کرنے اور موجودہ ٹیکس پر لائٹ ڈیزل 38روپے 89 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔ اسی طرح موجودہ ٹیکس پرمٹی کا تیل 36 Rs. 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔ یہاں واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 28 فروری کو اعلان کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ مالی سال کے بجٹ تک اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button