قومی

وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشن کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (94 نیوز) وزیراعظم شہبازشریف اور چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی، وفاق ، شہبازشریف، سکندر سلطان راجہ، فضل الرحمان کودرخواست میں فریق بنایا گیاہے، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ وزیراعظم الیکشن فنڈز کا بل مسترد ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں، سکندر سلطان راجہ کا الیکشن کیلئے فنڈز اور سیکیورٹی کا تقاضا غیرمناسب ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشن کو عہدوں سے ہٹایا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button