قومی

ممکنہ سیلابی صورتحال، ڈی سی کا تاندلیانوالہ کا دورہ، ڈی سی دریا کنارے پہنچ گئے

فیصل آباد (94 نیوز) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ممکنہ سیلابی صورتحال پر تاندلیانوالہ میں دریا کے کنارے حفاظتی اقدامات چیک کئے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صفا عابد سے فلڈ کنٹرول پلان پر عملدرآمد بارے بریفنگ لی اور کہا کہ حفاظتی بند کی مضبوطی کو چیک کیا جائے۔انہوں نے محکمہ انہار کے آفیسر سے کہا کہ بند کے کناروں کو ازسر چیک کریں اور تجاوزات کا صفایا یقینی بنایا جائے۔انہوں نے دریا کے کنارے موجود آبادی کے مکینوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بروقت ضروری اقدامات کرنے اورممکنہ سیلابی ریلا کی صورت میں انہیں بحفاظت منتقل کرانے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ہائی الرٹ رہیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button