National

National Action Plan on banning high, 11 organizations

Islam Abad (94 news) وفاقی وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز کر دیا اور 11 تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق 11 تنظیموں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو مزید تیز کرنے کے تحت لگائی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی 11 تنظیموں کا تعلق جیش محمد، جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن سے ہے۔

پابندی لگائے جانے والی تنظیموں میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوةالارشاد، الحمد ٹرسٹ لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں۔

فہرست میں شامل دیگر تنظیموں میں الفضل فاؤنڈیشن ٹرسٹ لاہور، موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور،معاذبن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ اور گنیازیشن بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button