آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور بلال اکبر خان کا محرم الحرام کے حوالے سے فیصل آبا دکا دورہ


فیصل آباد (94 نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور بلال اکبر خان نے ممبران امن کمیٹی کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں فیصل آباد کا دورہ کیا۔ کمشنر آفس میں محرم الحرام میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سی پی او، ڈی سی ، ڈی آئی جی، سپیشل برانچ سمیت ریجن بھر کے ڈی پی او ز اور ڈپٹی کمشنرز کی شرکت۔ آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ تمام جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے تمام سیکیورٹی ادارے متحرک ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پنجاب اور ممبران ارکان کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ایس ایس پی آپریشز فیصل آباد نے سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے بتلایا کہ پولیس افسران روابط میں ہیں اوربہتر کوارڈینیشن سے امن و امان کو یقینی بنایا جا رہا ہے جلو س سے قبل روٹس کی سکیورٹی سکریننگ و سویپنگ کر وائی جارہی ہے،
عد ازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس مقابلہ میں زخمی ہو نے والے ڈی ا یس پی صدر وسیم فراز کی الائید ہسپتال میں عیادت کی۔ ڈی ایس پی صدر وسیم فرازنے پولیس مقابلے کے دوران پنجاب کے ٹاپ 10اشتہاری کو ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں پار کردیا تھا اور خود بھی زخمی ہوگئے تھے۔ آئی جی پنجاب نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کر نے والے ڈی ایس پی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا محکمہ کے لیے نیک نامی کا باعث بننے والے افسران ہمار افخر ہیں۔
آئی جی پنجاب نئے تعمیر ہو نے والے خدمت مرکز کا بھی گئے،آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے تعمیر اتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی آئی جی نے تعمیراتی کاموں کا جلد ازجلد مکمل کر وانے کے احکامات جاری کیے۔




