کامرس

نہ منی بجٹ آئے گا نہ ہی پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگے گا، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اتفاق

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان اہم نکات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اورحکومت کی معاشی ٹیم کے درمیان آج مذاکرات کے 2 دور ہوئے، پاکستان اور آئی ایم ایف میں اتفاق ہوا ہے کہ منی بجٹ نہیں آئے گا اور نہ ہی پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس لگے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی معاشی ٹیم کی طرف سے آئی ایم ایف کو زرعی ٹیکس اگلے سال سے وصول کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

آئی ایم ایف مشن کو گراس فنانسنگ اور ڈیبٹ میچورٹی پر بریفنگ دی گئی، مذاکراتی ادوار میں مقامی قرض پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف مشن کو مقامی قرض پر بریفنگ دی، جس پر عالمی مالیاتی ادارے کے مشن نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔ بریفنگ میں معاشی ٹیم نے بتایا کہ حکومت مقامی قرض کو بتدریج کم کررہی ہے جبکہ ادائیگیوں کی مدت بھی بڑھا رہے ہیں۔ ایف بی آر حکام نے آئی ایم ایف مشن کو حکومتی سطح پر ڈیجٹلائزیشن اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اقدامات کے بعد ریونیو وصولیوں میں بہتری پر بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button