National

Nawaz Sharif should be tried for treason: Fayyaz Chauhan

Islam Abad(94 news) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کروز میزائل کے حوالے سے سرعام بات کرکے حساس قومی راز افشا کیے، وہ اہم ملکی رازوں سے پردہ اٹھا کر غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کیخلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔انہوںنے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملکی رازوں کی حفاظت کاحلف اٹھایا تھا مگر وہ ملک، قوم اور ریاستی اداروں سے بغض اورکینے میں حد سے نکل چکے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ ہریسے، نہاری اور عوام کا مال کھا کر نواز شریف کے دماغ پر چربی چڑھی ہوئی ہے، شریف خاندان اپنی ذات کے سوا کچھ بھی سوچنے سمجھنے سے عاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور افواجِ پاکستان سمیت کوئی ادارہ ان کی دشنام طرازی سے محفوظ نہیں، نواز شریف اپنی کم فہمی کے باعث ہمیشہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنے ہیں، پاکستانی عوام شریف خاندان کا ملک دشمن ایجنڈا ٹھکرا چکی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button