قومی

نفرت بانٹنے والے 3 ہزارسے زائد فیس بک اکاﺅنٹس بلاک150 افراد گرفتار

اسلام آباد (94 نیوز) نیشنل ایکشن پلان کے تحت سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور 150 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سوشل میڈیا صارفین کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ مرتب کرلی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی اداروں نے صوبہ بھر میں کارروائیاں کیں اور ایک ہفتے میں کالعدم تنظیموں کے 150افراد کو حراست میں لیا۔

 ریاست مخالف اور فرقہ واریت پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائیاں بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت تیز کردی گئی ہیں۔ پاکستان میں 2018 سے اب تک 4ہزار 566 ویب سائٹس بند کی گئی ہیں۔ 2019 میں تین ہزار سے زائد فیس بک اکاﺅنٹس بند کیے گئے جبکہ پنجاب حکومت نے مزید 277 اکاﺅنٹس کی نشاندہی کی ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button