قومی

نجی ٹی وی کی نشریات بند کرنے کی خبروں کی تردید

عمرانی سرکس تمام چینلز دکھارہے, یہ آزادی اظہار پر پختہ یقین رکھنے والی جماعتوں کی حکومت ہے

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی سی ایل نے ایک نجی ٹی وی چینل کی نشریات بند کرنے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی پر تمام چینلز کی نشریات بلا تعطل جاری ہیں، کسی بھی چینل کی نشریات کو بند نہیں کیا گیا۔ یہ افواہ ہے۔ اور جان بوجھ کر افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔ جس کا سچائی سے کوئی تعلق نہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور پیمرا نے کسی چینل کو نشریات سے نہ روکا ہے، نہ روکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمرانی سرکس تمام چینلز دکھارہے ہیں، یہ آزادی اظہار پر پختہ یقین رکھنے والی جماعتوں کی حکومت ہے۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کی فسطائی اور عدم برداشت والی حکومت نہیں، جس میں چینل، پروگرام اور کالم بند ہوں، صحافیوں کو گولیاں ماری جائیں، ان کی پسلیاں توڑی جائیں یا انہیں گرفتار کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button