National

The issue of fees in private schools, the court summoned the Joint Secretary of Education nyuzart

Islam Abad(94 news) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے نجی سکولز میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسوں کے تعین کیس میں وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور سماعت13 فروری تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں اسلام آباد کے نجی سکولز میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسوں کے تعین کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے کہا کہ وزارت تعلیم بتائیں اب تک پیرا رولز کے حوالے سے کیا پراسس کیا،نمائندہ پیرا نے کہا کہ وزارت تعلیم سے ہدایات لیکر آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کروں گا۔

وکیل پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن نے کہا کہ اگراس کیس میں وزارت تعلیم کو بلالیں تو بہتر ہوگا،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ رولزکا پراسس جاری ہے توٹھیک ،ورنہ کیس کا میرٹ پر فیصلہ کریں گے ،عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری وزارت تعلیم کو بھی طلب کرلیا اورسماعت13 فروری تک ملتوی کردی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button