the game

Najam Sethi will be the new PCB chairman, Prime Minister approved

Islam Abad (94 news) Prime Minister Shehbaz Sharif to Najam Sethi Pakistan Cricket Board (PCB) چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آئی پی سی وزارت کی جانب سے سمری میں 2 نام موصول ہوئے تھے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے کرکٹ بورڈ میں 2 نام بھجوائے گئے، دونوں کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019ء کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کر دیا جائے گا، 2019ء میں وزیرِ اعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014ء کا آئین بحال کر دیا جائے گا جبکہ چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔

دورہ نیوزی لینڈ کی سلیکشن کے لیے فوری طور پر عبوری سلیکشن کمیٹی بنائی جائے گی جو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کرے گی۔ عبوری سلیکشن کمیٹی میں 4 بڑے نامور کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button